14 اگست 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ سامراجی ممالک نے افریقہ کے ذخائر لوٹ کر اس براعظم کو غربت کا تحفہ دیا ہے۔

ابنا: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت جناب احمدی نژاد نے آج ایران کے جنوبی صوبہ فارس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خود خواہ اور توسیع پسند لوگوں نے دنیا کو ایسی سمت میں دھکیل دیا ہے کہ ایک ارب سے زیادہ بھوکے افراد بہت سخت حالات سے دوچار ہیں۔
ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا کہ کچھ مٹھی بھر لوگوں نے، جن کے ہاتھ میں سامراجی اور سرمایہ دارانہ نظام ہے، تمام ذخائر پر قبضہ کر رکھا ہے جبکہ افریقی ممالک کے عوام کو یہ بھی پتہ نہیں ہے کہ ان کے ملک میں کونسی نعمت و ثروت موجود ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ عدل و انصاف اس قدر اہم ہے کہ خدا نے روئے زمین پر عدل و انصاف کی برقراری کو اپنے تمام انبیاء و مرسلین کی ذمہ داری قرار دیا ہے، کہا کہ اگر عدل و انصاف ہوگا تو سب کو ترقی وپیش رفت اور فروغ کے مواقع فراہم ہوں گے۔
............

/169